بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی فوج کا لبنانی سرحد پر حملہ، حزب اللہ کے 4 کارکن شہید

اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد پر حملہ کرکے حزب اللہ کے چار کارکنوں کو شہید کردیا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان پر میزائلوں سے بھی حملے کیے گئے جبکہ سرحدی قصبے کفرکلا اور شمال میں تل نحاس کے قریب الحراج کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شیبا فارمز سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے 5 ٹھکانوں پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کیے گئے۔

حزب اللہ کے مطابق اسرائیل پر حزب اللہ کے  دو حملوں میں اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑی تباہ کی گئی ہے۔ادھر عراق سے امریکی فوجیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے شام میں امریکی فوج کے اڈوں پر ڈرون حملے کیے گئے۔

مزید پڑھیے  میکسیکو میں بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 18 افراد ہلاک
Back to top button