بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

طلبہ پر فرض ہے وہ ملک کو درپیش چیلنجز کو پہنچانیں اور ان کا حل تلاش کریں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے کہا ہے کہ تعلیم کوئی آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے، طلبہ پر ذمے داری ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیں اور اپنی ذہانت کا بھرپور استعمال کر کے ان کا حل نکالیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سالانہ کانووکیشن ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے  بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں میڈلز تقسیم کیے۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں گریجویشن مکمل کرنے والے طلبہ، ان کے والدین اور فیکلٹی ممبران کومبارکباد دی اور کہا کہ تعلیم کوئی آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کی زندگی میں آج کا دن ایک نئے باب کا آغاز ہے، فارغ التحصیل طلبہ نئی ذمہ داریوں کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھیں، یہ نئی ذمہ داری طلبہ کی شخصیت اور آگے آنے والے سفر میں عیاں ہونی چاہیے۔

آرمی چیف کا کہنا تھاکہ طلبہ پر فرض ہے وہ ملک کو درپیش چیلنجز کو پہنچانیں اور ان کا حل تلاش کریں۔جنرل عاصم منیر نے تعلیم کے فروغ کے لیے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تعریف کی اور کہا کہ نسٹ قوم کے بہترین معمار تیار کررہی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ کانووکیشن ویک میں 7 بنیادی مضامین میں 3500 سے زائدطلبہ کو بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیے  پاکستان کی پہلی ’قومی سلامتی پالیسی‘ منظور
Back to top button