بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اور چین کا پیٹرولیم کی صنعت میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور چین نے پیٹرولیم کی صنعت میں ڈیڑھ ارب ڈالر سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔یہ دستخط بیجنگ میں پاکستان ریفائنری لمیٹڈ اور یونائیٹڈ انرجی گروپ آف چائنہ کے درمیان کئے گئے۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران وزیر توانائی محمد علی بھی موجود تھے۔

معاہدے کے تحت پاک ریفائنری لمیٹڈ مہنگے درآمدی ایندھن کی جگہ پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل فراہم کریگی اور ریفائنری کی مجموعی پیداواری گنجائش ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر سولہ لاکھ میٹرک ٹن کی جائیگی۔اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوار چھ لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر بیس لاکھ میٹرک ٹن کی جائیگی۔

مزید پڑھیے  4 مہینے بعد رواں ہفتے مہنگائی تیزی سے بڑھ کر 34.5 فیصد تک جا پہنچی
Back to top button