بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور چین کا مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پراتفاق

پاکستان اور چین نے سیاسی، معاشی، تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی، ثقافت کے شعبوں اور عوام کی سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق آج(بدھ) کو بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چین کے وزیراعظم لی کیانگ کے درمیان ملاقات میں ہوا۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور چین کے درمیان آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اترنے والی مضبوط دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور روابط کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

ایک خطہ ایک شاہراہ اقدام کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے رابطے اور مشترکہ خوشحالی کے حوالے سے دنیا کیلئے انتہائی اہم منصوبہ قرار دیا۔دونوں رہنماؤں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری اور اقتصادی روابط کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔انوار الحق کاکڑ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری پاکستان کی برآمدات میں تنوع اور اس کی صنعتی بنیاد کو وسعت دینے میں کردار ادا کریگی۔وزیراعظم لی کیانگ نے دوطرفہ تعاون میں بتدریج اضافے پر زور دیا اور اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی مثبت پیش رفت کا حوالہ دیا انہوںنے امید ظاہر کی کہ قیادت میں اتفاق رائے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دیگا۔

مزید پڑھیے  نااہل حکمرانوں کی وجہ سے آج عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو گئے، سراج الحق
Back to top button