بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

زینب عباس نے بھارت چھوڑنے کی وجہ بتا دی

اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس نے اچانک بھارت چھوڑنے کی وجہ بننے والے پوسٹ پر وضاحت جاری کرتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ انہیں نہ تو ڈی پورٹ کیا گیا اور نہ ہی ملک چھوڑنے کا کہا گیا جبکہ بیان ان کے اقدار کے منافی تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں زینب عباس نے کہا کہ مجھے نہ تو وہاں سے جانے کا کہنا تھا اور نہ ہی مجھے ڈی پورٹ کیا گیا تاہم میں نے خوف محسوس کیا اور آن لائن شروع ہونے والے ردعمل پر ڈر گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں تک اس وقت میری سلامتی کے لیے بھی فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں تھا، میرے اہل خانہ اور دونوں اطراف کے دوست بھی اس حوالے سے پریشان تھے، مجھے جو کچھ ہوا تو اس سے دور ہونے کے لیے جگہ اور وقت درکار تھا۔

زینب عباس نے کہا کہ جو پوسٹ گردش کر رہی تھی اس سے ہونے والی دل آزاری کو سمجھتی ہوں اور انتہائی معذرت خواہ ہوں، میں وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ وہ بیان میرے اقدار یا جو میں آج ہوں اس کا مظہر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی زبان کی کوئی گنجائش یا جگہ نہیں ہے اور جس کسی کو برا لگا ہے ان سے دلی معذرت کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیے  عامر حسن انڈر19 ورلڈ کپ میں اپنی پہچان کرانے کے لیے ُپرعزم
Back to top button