بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اساتذہ کا احتجاج، پتھرائو، پولیس کی مشتعل مظاہرین پر شیلنگ

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں لیو ان کیشمنٹ اورگریجویٹی بل میں ترامیم کی واپسی کیلئے اساتذہ کے احتجاجی مظاہروں اور  پتھراؤ کے بعد پولیس کی  مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ۔پولیس نے لاہور میں احتجاج کرنے والے 100 سے زائد اساتذہ و سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا جبکہ فیصل آباد میں  مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے بعد پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔

گوجرانوالہ، گجرات، بہاولپور، بہاولنگر  اور میاں چنوں میں بھی اساتذہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ حافظ آباد میں اساتذہ کے ہمراہ طالب علم بھی سڑکوں پر نکل آئے، اساتذہ رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس کی جانب سے 125 سے زائد طلبہ، دو ہیڈ ماسٹروں اور اساتذہ کے خلاف موٹروے بند کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

عارف والا میں اساتذہ کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی جبکہ تین روز سے سرکاری تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔پتوکی میں بھی اساتذہ کی جانب سے اسکولوں کی تالا بندی کردی گئی، سرکاری اساتذہ لیو ان کیشمنٹ اورگریجویٹی بل میں ترامیم واپس لینے اور ساتھی اساتذہ کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے  11سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
Back to top button