بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی وزیر اطلاعات گالیت ڈسٹل اچانک مستعفی

حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل میں ہیجانی صورتحال برقرار ہے، اسرائیلی وزیر اطلاعات گالیت ڈسٹل اچانک مستعفی ہوگئی۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ پر اپنے مستعفی ہونے سے متعلق بیان میں اسرائیلی وزیر اطلاعات گالیت ڈسٹل نے لکھا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں انفارمیشن سسٹم کے سربراہ نے وزارت خارجہ کے امور کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کے ریاستی معاملات انفارمیشن کی سرگرمیوں کی ذمہ داریاں بھی منسٹری آف ڈائسپورہ کو سونپ دی تھیں۔

گالیت ڈسٹل نے مزید لکھا کہ جب میں بے اختیار وزارت اطلاعات کو دیکھتی ہوں جس  وہ اختیارات بھی واپس لے لیے گئے جو اسے شروع میں دیے گئے تھے تو ایمانداری سے میں اعتراف کرنا پڑتا ہے اس وزات کا ایک بھی کیلئے چلانا بھی اسرائیلی خزانے کیلئے نقصان ہے۔گالیت ڈسٹل نے مزید لکھا کہ موجودہ حالت جنگ میں فنڈز کی اہمیت کو نظر میں رکھتے ہوئے فیصلا کیا کہ اطلاعات آفس ملک کیلئے کوئی قابل ذکر خدمات سرانجام نہیں دے سکتا اور ملک کی بہتری سب سے اہم ہے اس لیے میں ملکی خزانہ بچانے کیلئےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔

مزید پڑھیے  کسی کو بھی توقع نہیں تھی کہ او آئی سی اور عرب لیگ عملی طور پر فعال ہوجائے گی،شاہ محمود قریشی
Back to top button