بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور ترکیہ کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط اور گہرا کرکے عزم کا اظہار

پاکستان اور ترکیہ نے مختلف شعبوں میں ہمہ جہتی تعاون کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ عزم وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ان کے ترک ہم منصب کے درمیان آذربائیجان میں 27ویں ECO-COM کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

ملاقات کے دوران، انہوں نے سٹریٹجک پارٹنرشپ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی بلندی کی رفتار کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے تمام بنیادی مسائل بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم، ثقافت، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیے  سی پیک کی 10 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے چینی نائب وزیراعظم آج پاکستان پہنچیں گے
Back to top button