بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ذوالفقار علی بھٹو کی قربانی جمہوریت اور عوام کے وقار کی لازوال آواز بن گئی، بلاول بھٹو

ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک ایسے مدبر رہنما تھے جن کی قربانی جمہوریت اور عوام کے وقار کی لازوال آواز بن گئی، ذوالفقار علی بھٹو ایک ایسے پاکستان کے خواب کے معمار تھے، جہاں اقتدار عوام کا ہو۔

انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام کا خواب ایک ایسا پاکستان تھا جہاں محروم طبقات کے دلوں سے ہر دن امید کا سورج طلوع ہو، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے سیاسی و سماجی دھارے کو نئی جہت دی، قوم کو 1973 کا متفقہ آئین دیا اور عوام کو ووٹ کی طاقت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد عوام نے تاریخی زرعی و صنعتی اصلاحات کے ذریعے محنت کشوں اور کسانوں کو بااختیار بنایا، ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر قومی خودمختاری کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button