بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان ، اٹلی کا پارلیمانی تعلقات کو مستحکم بنانے پر اتفاق

پاکستان اور اٹلی نے پارلیمانی تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ دوطرفہ روابط کو مستحکم، گہرا اور مضبوط بنایا جاسکے۔یہ اتفاق رائے سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی اور پاکستان میں اطالوی سفیر Andreas Perrarese کے درمیان  پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوا۔ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر موجودہ علاقائی صورتحال اور توانائی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے اٹلی کو پاکستان میں متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں تعاون کی پیشکش کی۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو دوستانہ قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔یہ ملاقات اس متفقہ عزم کے ساتھ ختم ہوئی کہ اٹلی اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دیا جائیگا۔چیئرمین سینیٹ نے اطالوی تاجروں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے مختلف شعبوں خاص طور پر اقتصادی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

Back to top button