بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وکلاء کی فلاح و بہبود نگران حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،وزیر قانون

قانون و انصاف کے نگران وفاقی وزیر احمد عرفان اسلم نے کہا ہے کہ وکلاء کی فلاح و بہبود نگران حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور یہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کوئی ترقیاتی کام سست روی کا شکار نہ ہو۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ہارون الرشید سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نوجوان وکلاء کو پیشہ ورانہ معیارات میں بہتری کے لئے آگاہی دینے اور قربت کی ضرورت ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ بار کے کمروں اور تکنیکی سہولیات کی تعمیر اور تزئین و آرائش سے وکلاء کے کام کا ماحول بہتر ہو گا۔انہوں نے پاکستان بار کونسل کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ انہیں مناسب فنڈز دیئے جائیں گے جس سے ترقیاتی کام کو فروغ ملے گا اور تنظیم کی کارکردگی بھی بڑھے گی۔

مزید پڑھیے  پاکستان محفوظ موسمیاتی نظام وضع کرنے کیلئے امریکہ کیساتھ مل کر کام کررہا ہے:مسعود
Back to top button