بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیرتجارت کاپاکستان اورقازقستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرزور

نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور تجارتی حجم میں اضافے پر زور دیا ہے۔قازقستان کے وزیر تجارت SHAKKALIYEV ARMAN کے ساتھ ورچوئل ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین پانچ برسوں میں اپنی برآمدات ایک سو ارب ڈالر تک بڑھانا ہے اور ہم اس سفر میں قازقستان کے شراکت دار بننے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے توانائی، صنعت اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے ذریعے قازقستان کیلئے تجارتی حجم کے بارے میں پاکستان کی استعداد پر روشنی ڈالی۔

Back to top button