بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ورلڈ کپ کرکٹ، نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ہے، نیوزی لینڈ کی جیت کی خاص بات ڈیون کانوائے اور راچن رویندرا کی ناقابل شکست سنچریاں تھیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے انگلش ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 77 جبکہ کپتان جوز بٹلر 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے  میٹ ہینری نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین جبکہ مائیکل سانٹر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم جس کو پہلا نقصان دس رنز کے مجموعہ پر اٹھانا پڑا نے ڈیون کانوائے اور راچن رویندر کی شاندار بلے بازی کی بدولت مطلوبہ ہدف 36.2 اوورز میں مزید کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرکے میچ نو وکٹوں سے جیت لیا، ڈیون کانوائے 152 اور راچن رویندر 123 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، انگلینڈ کی جانب سے سام کورن نے واحد وکٹ حاصل کی، راچن رویندر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا

مزید پڑھیے  این ٹی اسٹرائیک نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزجیت لی
Back to top button