بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے دو نوجوانوں کو کل جماعت حریت کانفرنس کا زبردست خراج تحسین

کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے دو نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سرینگر میں جاری ایک بیان میں اے پی ایچ سی کے ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی بے مثال قربانیاں ایک دن آزادی کا ثمر ضرور لائے گی۔

نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے ہندوستانی نیم فوجی اہلکاروں کے ساتھ راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے اور قیدیوں کو ہراساں کیا۔

دریں اثنا، بھارتی پولیس نے حکام کے خلاف جموں میں احتجاجی مارچ کے دوران تقریباً چار درجن ہیلتھ ورکرز کو گرفتار کر لیا۔ احتجاج کے دوران پولیس کی لاٹھی چارج سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب جموں میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما رمن بھلا نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش تمام مصائب کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بی جے پی ووٹ بینک کی سیاست کے لیے فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دے کر پولرائزیشن کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے  الیکشن کی تیاریاں، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ہنگامی مراسلہ ارسال
Back to top button