بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر کی نگران وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید سے ملاقات

نگراں وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجے بینہسین نے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے منصوبوں پر پیش رفت اور عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر منصوبہ بندی نے عالمی بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی جاری امداد پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے متعلقہ عمل درآمد کرنے والے حکام کو مختلف پراجیکٹ کے اجزاء پر عملدرآمد میں تیزی لانے کی ہدایات دیں۔

اجلاس میں سیکرٹری اویس منظور سمرا اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم شہباز شریف آج نیویارک پہنچیں گے، مصروفیات کا شیڈول بھی جاری
Back to top button