بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گوادر سی پیک کا دل اور پاکستان خطے کی ترقی کا دروازہ ہے،وزیر منصوبہ بندی

وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات سمیع سعید نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جاری منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج چیئرمین چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی Yu Bo سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ گوادر سی پیک کا دل اور پاکستان خطے کی ترقی کا دروازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گوادر کو عالمی معیار کی بندرگاہ اور کاروباری مرکز میں تبدیل کرنے جا رہی ہے۔اس منصوبے سے نئی نوکریاں اور پاکستان کے عوام کیلئے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ معیشت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔چیئرمین YUBo نے وفاقی وزیر کو گوادر فری زون اور گوادر فری پورٹ میں ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی۔انہوں نے سی پیک میں گوادر کی اہمیت کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور کہا کہ گوادر بندرگاہ کے پہلے مرحلے اور شہر کی ترقی کے علاوہ گوادر فری زون کے منصوبے مکمل کرتے ہوئے اس سلسلے میں خاطرخواہ اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں۔دونوں جانب سے اس سلسلے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم کا فیٹف اعلان کا خیرمقدم،قوم کو مبارکباد
Back to top button