بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستانی معیشت پیداواری صلاحیت میں اصلاحات کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، ورلڈ بینک

عالمی بینک نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت پیداواری صلاحیت میں اصلاحات کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، وسائل کے اعتبار سے پیداوار نہ ہونا ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق تمام شعبوں پر ٹیکسوں کو ہم آہنگ کرنے سے معیشت میں بہتری آسکتی ہے، رئیل اسٹیٹ کے شعبے کے بجائے مینوفیکچرنگ اور تجارتی شعبے کو بہتر کیا جائے۔

رپورٹ  میں کہا گیا کہ تجارتی پالیسی کے ذریعے برآمدی شعبوں برآمد مخالف رویوں کو ختم کیا جائے۔رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان میں 22 فیصد خواتین ملازمت کرتی ہیں اس شرح کو بڑھانا چاہیے، خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت سے ترقی میں اہم پیش رفت ہوسکتی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق اسٹرکچرل عدم توازن نے پائیدار ترقی کو روک رکھا ہے، پاکستانی معیشت نازک دور سے گزر رہی ہے ان مسائل کو حل کرنا ضروری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جنرل سیلز ٹیکس کو ہم آہنگ کرنا اور بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ضروری ہے۔

Back to top button