بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نگران وزیراعظم کے خلاف شکایت کا نیب ترامیم سے کوئی تعلق نہیں تھا، نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کےخلاف تحقیقات میرٹ پرختم کی گئیں۔نیب حکام کے مطابق نگران وزیراعظم کے خلاف شکایت کا نیب ترامیم سے کوئی تعلق نہیں تھا اور ان کے خلاف تحقیقات میرٹ پرختم کی گئیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کے خلاف کوئٹہ میں اثاثہ جات کا کیس کھولا گیا تھا لیکن تحقیقات میں ان کے اثاثہ جات نہیں ملے۔نیب ذرائع نے بتایاکہ نگران وزیراعظم کا معاملہ ان کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی کلیئر ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیے  سندھ حکومت کا رمضان المبارک میں کاروبار کیلئے نیا نوٹیفکیشن جاری
Back to top button