بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر /آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر /آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور لاہور ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی اور پشاور اٹھائیس، کوئٹہ اٹھارہ، گلگت چودہ، مری سترہ اور مظفر آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، جموں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس، لیہہ دس، پلوامہ اور بارہمولہ اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد
Back to top button