بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فائیو سائیڈ ایشیا کپ، پاکستان عمان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

 پاکستان ہاکی ٹیم فائیو سائیڈ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔پاکستان نے سیمی فائنل میں عمان کو 3 کے مقابلہ میں 7 گول سے شکست دی، قومی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیا کپ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا،  آج کھیلے جانے والے پہلے سیمی ٖفائنل میں پاکستان نے عمان کو 3 کے مقابلہ میں 7 گول سے شکست دے کر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

 پاکستان نے فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے، جس پر صدر و  سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی۔کپتان پاکستان رانا عبدالوحید 21 گول کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔1994 ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ اولمپئن وسیم فیروز بطور ہیڈ کوچ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیے  ایشیا کپ فائنل، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
Back to top button