بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشیا کپ، بھارت کی ٹیم 266 پر آئوٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز درکار

ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266  رنز بنا کر  آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کے شہر کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ٹیم نے 48 اعشاریہ 5 اوورز میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا  ہدف دے دیا۔بھارتی کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 اسکور پر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے، روہت نے 22 گیندوں پر گیارہ رنز بنائے، اس کے بعد شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا۔

حارث رؤف نے شریس ائیر کو 14 رنز پر آؤٹ کیا، بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھر بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا، اس وقت کریز پر شبمن گل اور ایشان کشن موجود ہیں۔

پالیکیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور میزبان ٹیم پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکورکرکے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے،بھارتی ٹیم میں تین فاسٹ بولر اور تین اسپنرز شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  بھارت چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی مسابقت کے باعث بحریہ کا بجٹ بڑھا رہا ہے
Back to top button