بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی سکولوں میں طلبہ کی جسمانی سزائوں پر پابندی لگادی

طلبہ کو جسمانی سزا دی گئی تو سکول کی رجسٹریشن معطل ہوگی، مراسلہ

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی سکول میں طلبہ پر جسمانی سزا کا نوٹس لیتے ہوئے جسمانی سزائوں پر پابندی عائد کر دی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز پروفیسر رفیعہ ملاح نے نجی سکولوں کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔

نجی سکولوں کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق سزائوں کے حوالے سے والدین کی لاتعداد شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ سکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں جسمانی سزا پر پابندی کی شرط ہوگی۔ طلبہ کو جسمانی سزا دی گئی تو سکول کی رجسٹریشن معطل ہوگی۔

مزید پڑھیے  امریکہ کی جانب سے مانسہرہ میں تعلیمی اور ماحولیاتی پروگراموں کا فروغ
Back to top button