بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فیصل آباد جیسے واقعات پاکستانی معاشرے کے اخلاق کیلئے ناقابل قبول ہیں، دفتر خارجہ

پاکستان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ فیصل آباد کے واقعات جیسی عدم برداشت اور پرتشدد کارروائیاں پاکستانی معاشرے کے اخلاق کے لیے ناقابل قبول ہیں۔

جڑانوالہ میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر بعض حکومتوں کے ریمارکس کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ فیصل آباد واقعہ ایک افسوسناک قابل مذمت واقعہ ہے جس سے پاکستان بھر کے مسیحیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کے پہیے رواں دواں ہیں۔

حکومت پاکستان اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھے گی جب تک ان مذموم کارروائیوں کے ذمہ داروں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔

ترجمان نے کہا کہ اس واقعے نے پاکستان میں رواداری اور باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے بین المذاہب مکالمے کو بھی زندہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے  پاکستان ’شدید بارشوں‘ کے خطرے سے دوچار 20 ممالک میں شامل
Back to top button