بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور کراچی ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور اٹھائیس، کوئٹہ اور گلگت انیس، مری اٹھارہ اور مظفر آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کی بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق جموں، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سری نگر، پلوامہ اور اننت ناگ میں جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور اننت ناگ انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ بارہ، شوپیاں اور بارہمولہ اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  جڑواں شہروں میں بارش اور اولے، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
Back to top button