بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 5 بلوں کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 5 بلوں کی منظوری دے دی۔ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے گیس( چوری کی روک تھام اور ریکوری) ترمیمی بل2023، پریس کونسل آف پاکستان (ترمیمی) بل 2023 اور پی آئی اے کارپوریشن (تبدیلی) ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی۔

ایوان صدر نے بتایاکہ ٹریڈ مارکس (ترمیمی) بل 2023 کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ صدر مملکت نے تجارتی تنازعات کے حل کا بل 2023 بھی منظورکرلیا۔ایوان صدر کا کہنا تھاکہ صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔

اس کے علاوہ عارف علوی نے عبدالرزاق داؤد کی مزید 5 سال کےلیے بطور لمز یونیورسٹی کے پرو چانسلرکی بھی منظوری دی۔صدر مملکت نے دوبارہ تعیناتی کی منظوری لمزچارٹر 1985 کے سیکشن 10 کے تحت دی۔

مزید پڑھیے  آرمی چیف کی تعیناتی پر آئین مشاورت کی اجازت نہیں دیتا، صدر مملکت
Back to top button