بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا کر تباہ، 3 ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آگ بجھانے والے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔امریکی میڈیا کے مطابق اتوار کی شام کو ریورسائیڈ کاؤنٹی میں پیش آنے والے حادثے میں ایک ہیلی کاپٹر ٹکرا کر بحفاظت لینڈ کر گیا جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔دونوں ہیلی کاپٹر کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کا کام کر رہے تھے۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیے  نیوزی لینڈ میں ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل فائرنگ ، 2ہلاک
Back to top button