بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سرگودھا کلب اور جھنگ کلب کے درمیان پلوآں تھل میں فل چیلنج کبڈی شو میچ کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا کلب اور جھنگ کلب کے درمیان پلوآں تھل میں فل چیلنج کبڈی شو میچ کا انعقاد ، شائقین کی بھرپور شرکت ۔پلوآں تھل میں معروف سماجی شخصیت حکیم ملک محمد نواز پلوآں کی زیر نگرانی منعقدہ کبڈی میچ میں کھیلاڑیوں نے خوب داؤ پیچ کے جوہر دکھاتے ہوئے شائقین کو محظوظ کیا اور داد و تحسین وصول کی ۔

اس موقع پر معروف کھیلاڑی ملک حسن رضا پلوآں سمیت دیگر کھیلاڑیوں کے کھیل کو بہت پسند کیا گیا ۔ مہمانان گرامی کی طرف سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھیلاڑیوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔

بین الاضلاعی کبڈی میچ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ملک محمد جاوید المعروف جیدی پوآں، ملک نواب محمد عدنان پلوآں اور دیگر انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے بھرپور انتظامات کیے گئے تھے ۔

مزید پڑھیے  کیپ ٹائون ٹیسٹ، بھارت کی ٹیم 223پر آئوٹ
Back to top button