بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

راہداری تھل کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ناظم یونین کونسل راہداری حکیم ملک محمد اقبال راهداری مسلم لیگ ن میں شامل

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) راہداری تھل کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ناظم یونین کونسل راہداری حکیم ملک محمد اقبال راهداری نے اپنی برادری سمیت ، ایکس ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان اور ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کے ساتھ دعا ئےے خیر دے دی۔ پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن کے راہنما ملک محمد خالداعوان، سابق چیرمین ایڈووکیٹ ملک عبدالحفیظ اسلم بوڑانہ اور معروف سوشل ورکر ملک حاجی جہانگیر اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ملک شاکر بشیر اعوان اور بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے سابق ناظم یو سی راہداری ملک حکیم محمد اقبال راہداری اور ان کی برادری کی طرف سے اپنے ساتھ وابستگی کو نہایت خوش آئند قرار دیا ۔

مزید پڑھیے  گرفتار سابق سینیٹر چوہدری تنویر اینٹی کرپشن راولپنڈی کے حوالے
Back to top button