بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی نیلم حیات ملک سیاست سے دستبردار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) نیلم حیات ملک نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں نیلم حیات ملک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں اور توڑ  پھوڑ کی سیاست پر  یقین نہیں رکھتی۔

سابق رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہمیں لبرٹی چوک لاہور  پر احتجاج کے لیے بلایا گیا تھا، ہم نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر کو کہتے سنا کہ کور کمانڈر ہاؤس کی طرف جاؤ۔ان کا کہنا تھا کہ  جناح ہاؤس میں جو  نقصان اور  توڑ پھوڑ  ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی، موجودہ حالات کے پیش نظر میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد خود کش دھماکہ، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
Back to top button