بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہو گا

گلگت بلتستان (جی بی) کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہو گا، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے عہدے کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر خان کی حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے تین ارکان نے رات گئے  انتخاب کا بائیکاٹ کر دیا۔

وزیراعلیٰ کا انتخاب دن 12 بجے ہوگا، امیدوار آج صبح 10 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔جی بی اسمبلی میں پی ٹی آئی ہم خیال گروپ نے کہا کہ اسمبلی میں اکثریت کو زبردستی اقلیت میں تبدیل کردیا گیا۔

ہم خیال گروپ اراکین نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھی ارکان اسمبلی کو کروڑوں روپے کی اسکیموں کی لالچ دی گئی، ساتھ نہ دینے پر ساتھی ارکان کو گرفتاریوں اور مقدمات کی دھمکیاں بھی دی گئیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں مؤثر اور بھرپور طریقے سے اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔پی ٹی آئی ہم خیال گروپ میں راجہ اعظم خان، جاوید منوا اورراجہ زکریا مقتون وزیراعلیٰ کی دوڑ میِں شامل تھے ۔

دوسری جانب اسپیکر جی بی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ کا استعفیٰ مسترد کردیا، ان کا کہنا تھا کہ امجد حسین ایڈووکیٹ نے موجودہ سیاسی کشمکش کے دوران جلد بازی میں استعفیٰ دیا تھا۔

مزید پڑھیے  ڈاکٹر یاسمین راشد کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی
Back to top button