بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

آئی ایم ایف اور پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے، مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں.انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ٹیکنیکل انگیجمنٹ جاری رہے گی جبکہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط کریں گے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان سمیت کسی بھی ملک پر دباؤ نہیں ڈالتا کہ وہ امریکا یا چین سے تعلقات رکھے، ایسے راستے تلاش کرتے رہیں گے جس سے پاک امریکا تعلقات مزید آگے بڑھیں۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے، معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ اجلاس میں ہونے ہے۔

معاہدے سے متعلق اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے سے پاکستان کو بیرونی ممالک اور مالیاتی اداروں سے فنانسنگ دستیاب ہو سکے گی۔

مزید پڑھیے  ورلڈ میڈیا سمٹ سے چین-افریقہ تعاون کو وسعت ملے گی :گھانا کے میڈیا ایگزیکٹیوکا انٹرویو
Back to top button