بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سٹینڈبائی معاہدے کی توثیق کا معاملہ، آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا

پاکستان کے ساتھ طے پانے والے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائے معاہدے کی توثیق کا معاملے پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا۔آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل معاہدے کی توثیق سے پاکستان کیلئے بیرونی فنڈنگ کے مزید ذرائع کھلیں گے۔

آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری ملتے ہی پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر فوری طور پر جاری کر دیے جائیں گے، بقیہ 1.8 ارب ڈالر نومبر اور اُس سے آگے فروری میں دوبارہ جائزوں کے بعد شیڈول کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے، معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ اجلاس میں ہونے ہے۔

معاہدے سے متعلق اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے سے پاکستان کو بیرونی ممالک اور مالیاتی اداروں سے فنانسنگ دستیاب ہو سکے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق موجودہ معاشی مسائل کو حل کرنے کیلئے پاکستان کا پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا بھی مطالبہ کیا گیا۔یہ بھی یاد رہے کہ نئے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے روز ہی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پروگرام کی مدت ختم ہورہی تھی۔

مزید پڑھیے  کرپٹو کرنسی کے اثاثے اگلے 20 سالوں تک پاکستان میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ کی آمدنی پیدا کر سکتے ہیں
Back to top button