بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ٹویوٹا مصر اور انڈس موٹر کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

انڈس موٹرز کے ”میک ان پاکستان“ تصور نے بین الاقوامی سرحدیں عبور کرلیں، آئی ایم سی گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنتے ہوئے ٹویوٹا مصر کو مصنوعات ایکسپورٹ کرے گی، ٹویوٹا مصر اور انڈس موٹر کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا رواں ماہ سے عمل درآمد ہوگا، آئی ایم سی نے گلوبل سپلائی چین کا حصہ بننے والے پاکستان کے پہلا آٹو مینوفیکچرر کا اعزاز حاصل کرلیا، معاہدے کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو انڈس موٹرز کمپنی علی اصغر جمالی کا کہنا ہے کہ ”میک ان پاکستان“ کے خواب کی انٹرنیشنل سرحدوں سے باہر تکمیل عظیم دن ہے، گلوبل سپلائی چین میں شمولیت پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ابھارنے اور معیشت کو مضبوط بنانے کے ہمارے عزم کی ترجمان ہے،ٹویوٹا مصر کے ساتھ شراکت داری اے آئی ڈی ای پی 2021-2026 کے تقاضوں پر پورا اترنے کا آغاز ہے،آئی ایم سی کی ایکسپورٹ کی صلاحیت کا فروغ، پاکستان کی آٹو انڈسٹری کی ترقی میں بھی نمایاں مدد ملے گی۔اس پیش رفت سے پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے میں مدد ملیگی ۔

مزید پڑھیے  ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کا کوالٹی آف ایجوکیشن کیلئے بھرپور کردار
Back to top button