بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری

واپڈانے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

منگل کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد1 لاکھ 52 ہزار 800 کیوسک اور اخرج 1 لاکھ 52 ہزار200کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار 200کیوسک اور اخراج 53 ہزار 200کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد1 لاکھ 97 ہزار100کیوسک، اخراج1 لاکھ 97 ہزار100کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 53 ہزار 900کیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد1لاکھ 900کیوسک اور اخراج 84 ہزار400 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1517.21 ایکڑ فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.014 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1197.30 ایکڑ فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.166 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.80 ایکڑ فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.179ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید پڑھیے  تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ،دریائے سندھ کے آس پاس رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
Back to top button