بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی برسی پر عبدالصمد انقلابی کا خراج عقیدت

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 56 ویں برسی پر اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے مقبوضہ جموں کشمیر سری نگر سے نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر ملت کی قیام پاکستان، بانی پاکستان اور تعمیر پاکستان کے لیے عظیم خدمات پر انہیں پوری مظلوم جموں کشمیر حریت پسند قوم سلام پیش کرتی ہے، محترمہ فاطمہ جناح، قائداعظم محمد علی جناح کی بہن ہی نہیں، بلکہ ان کی فکری وراثت کی بھی امین تھیں، ان کی زندگی کا بیش تر حصہ اپنے عظیم بھائی کی رفاقت میں بسر ہوا۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان کے مطابق پارٹی کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم مادرِ ملت کی ہمیشہ مقروض رہے گی، وہ تحریکِ پاکستان میں قدم قدم پر قائداعظم کے ہمراہ رہیں، قائداعظم کی رحلت کے بعد مادرِ ملت قائد کے نظریئے اور ویژن کا علم تھام کر کھڑی رہیں، مادرِ ملت فاطمہ جناح کے خواتین، اقلیتوں، عوامی حقوق اور جمہوریت کے متعلق افکار ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ الله تعالیٰ مادر ملت کے درجات بلند فرمائے۔

مزید پڑھیے  پاکستان اور کشمیریوں سے ڈائیلاگ کئے بنا خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،محبوبہ مفتی
Back to top button