بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کشن گنگا ڈیم کیس، پاکستان کی بھارت کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں بڑی کامیابی

پاکستان کو بھارت کے ساتھ کشن گنگا ڈیم تنازع پر عالمی ثالثی عدالت سے بڑی کامیابی مل گئی۔اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع کے مطابق کشن گنگا ڈیم کے تنازع پر عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کا پرمیننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض مسترد کردیا۔

ذرائع اٹارنی جنرل آفس کا بتانا ہےکہ عالمی ثالثی عدالت نے کشن گنگا ڈیم پرپاکستان کا کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق پرمیننٹ کورٹ آف آربیٹریشن نے دائرہ اختیار پر پاکستان کے مؤقف کی توثیق کردی ہے۔

متنازع کشن گنگا ہائیڈرو پاور اسٹیشن پر کام کا آغاز 2009 میں ہوا تھا اور اس منصوبے سے 330 میگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی۔

پاکستان کا اس متنازع منصوبے کے حوالے سے مؤقف ہے کہ یہ منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، عالمی بینک نے کشن گنگا منصوبے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان دو مرتبہ مذاکرات کرائے تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

19 مئی 2018 کو پاکستان کے شدید احتجاج کے باوجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں کشن گنگا ہائیڈرو پاور پلانٹ کا افتتاح کیا تھا۔

مزید پڑھیے  اڈیالہ جیل بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 افغان دہشتگرد گرفتار
Back to top button