بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اڈیالہ جیل بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 افغان دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچالیا۔سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی خالد ہمدانی نے بتایا کہ مشترکہ کارروائی میں اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے، بھاری اسلحہ اور بارود سمیت 3 دہشتگرد گرفتار کیے گئے جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔

سی پی او راولپنڈی کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، دستی بم اور دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) برآمد ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم عمران خان نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کا افتتاح کردیا
Back to top button