بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے خودکشی کرلی

پاکستان کے انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے خودکشی کرلی، وہ گزشتہ چند برسوں سے ڈپریشن کا شکار تھے۔ماجد علی کے بھائی عمر نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ 28 سالہ ماجد علی 2013 میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے رنر اپ رہے تھے۔ماجد علی ورلڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ بھی رہ چکے ہیں۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے ماجد علی کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق ماجد علی نے فیصل آباد میں واقع اپنے گھر میں لکڑی کاٹنے والی آری سے اپنا گلا کاٹ کر خود کشی کی۔

مزید پڑھیے  امریکی ریاست میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
Back to top button