بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آن لائن ایپ کے ذریعے 13 ہزار کا قرض لینے والے دو بچوں کے باپ نے خود کشی کرلی

راولپنڈی میں  آن لائن  ایپ  کے ذریعے 13 ہزار   قرض لینا 2  بچوں کے بے روزگار  باپ کی خودکشی کی وجہ بن گیا۔ راولپنڈی کے رہائشی 42 سالہ محمد مسعود نے بچوں کی فیس اور مکان کا کرایہ ادا کرنے کیلئے  بذریعہ آن لائن ایپ 13 ہزار روپے قرض لیا تھا جسے سود سمیت ادا نہ کرسکنے پر اس نے دوسری ایپ سے دوبارہ ادھار لیا جو چند ہفتوں میں سود کے اضافے سے 7لاکھ روپے ہوگیا۔

قرض دینے والوں کی دھمکیوں سے تنگ آکر 2 بچوں کے باپ نے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔آن لائن ایپ سے قرض لینے اور سود کے جال میں پھنس کر خودکشی کرنے والے محمد مسعود کی اہلیہ نے  اپنے ایک بیان میں  بتایا کہ اس کے شوہر کی 6 ماہ قبل نوکری چلی گئی تھی، بچوں کی فیسیں اور گھر کا کرایہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا ایزی لون ایپ سے 13ہزار روپے قرض لیا جو تھوڑے دن بعد سود لگنے کے بعد 1 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیے  بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز، انڈسٹریل مالکان کا کارخانے بند کرنے کا اعلان
Back to top button