بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

بجلی کا بل زیادہ آنے پر نوجوان کی خود کشی

فیصل آباد میں ایک نوجوان نے مبینہ طور  پر  بجلی کا بل زیادہ  آنے  پر  خودکشی کرلی۔یہ افسوس ناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے صابری ٹاؤن میں پیش آیا جہاں نے نوجوان نے اپنی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے مبینہ طورپر بجلی کا بل زیادہ آنے پر اپنے سر میں گولی مارلی، اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متوفی کی والدہ کا کہنا ہےکہ اس کا بیٹا حمزہ  بیٹا حمزہ پہلے ہی مقروض تھا، بجلی کا بل 38 ہزار روپے سےزائد آیا تھا جس پر  وہ مزید پریشان ہوگیا۔خاتون کے مطابق بیٹا کہہ رہا تھا کہ بجلی کا بل زیادہ آیا ہے،کہاں سےادا کروں؟ بیٹے نے بجلی کا بل زیادہ آنے پراپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

مزید پڑھیے  شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
Back to top button