بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان میں 72فیصد خواتین سگریٹ نوشی کی عادی

پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے حکام کی جانب سے اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سروے کے مطابق 72 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں۔

اس حوالے سے طبی ماہرین میں شدید تشویش پائی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ خواتین میں سگریٹ نوشی کے استعمال سے بے چینی اور ڈپریشن میں اضافہ ہوتا ہے، فالج کا خطرہ دگنا ہوتا ہے، تولیدی صحت شدید متاثر ہوتی ہے جب کہ بچوں کی پیدائش سے پہلے اموات اور پھیپھڑوں کے کینسر سے مرنے کا خطرہ 20 گنا بڑھ جاتا ہے ۔

ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی کرنے والی خواتین کی ہڈیوں کی کثافت کم ہوتی ہے اور کولہے کے فریکچر کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے  افغانستان میں دھماکہ، 4 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق
Back to top button