بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بھارتی ناظم الامور کی وزارت خارجہ طلبی، جنگ بندی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے آج دو شہری شہید اور ایک زخمی ہوا، بھارتی فورسز کی معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتےہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ بھارتی فورسز کی کارروائی 2003 کے سیز فائر مفاہمت کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے۔ترجمان دفترخارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت واقعے کی تحقیقات کرے اور لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھے۔خیال رہے کہ بھارتی فوج نے ستوال سیکٹر میں کشمیری چرواہوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیے  آبدوز ٹائٹن حادثہ، شہزادہ دائود اور ان کے بیٹے کی موت پر دفتر خارجہ کا اظہار افسوس
Back to top button