بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جناح ہائوس حملہ کیس، یاسمین راشد کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

جناح ہاؤس حملہ کیس سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ  26 جون کو پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کرےگا، عدالت نے پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا۔پنجاب حکومت نے  انسداد  دہشت گردی عدالت کا یاسمین راشدکو  مقدمے سے بری کرنے کا اقدام  لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، پنجاب حکومت کا موقف ہےکہ  یاسمین راشد کو قانون کے برعکس مقدمے  سے ڈسچارج کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ جناح ہاؤس حملہ کیس سے  یاسمین راشد کی بریت کی وجہ ناقص تفتیش بنی ہے، 9 مئی کے درج مقدمے میں یاسمین راشد نامزد ہی نہیں تھیں، ایف آئی آر  میں یاسمین راشد کی موجودگی صرف جناح ہاؤس کے باہر  پائی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے جناح ہاؤس حملے میں یاسمین راشدکا نام شامل کیا مگر لاہورپولیس اور  پراسکیوشن یاسمین راشد کے خلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں کردارثابت نہ کر سکی۔

مزید پڑھیے  16 اگست کو عبوری حکومت آ جائے گی، الیکشن کرانا ان کا کام ہے، رانا ثنا اللہ
Back to top button