بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شمولیت کا جائزہ لے رہے ہیں، دفتر خارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے تمام پہلوں کا جائزہ لے رہا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے یہ پہلا عوامی اشارہ ہے کہ وہ کسی ایسے معاملے کو اٹھائے گا جو کچھ عرصے سے زیر التوا ہے۔ورلڈ کپ میں پاکستان کی شمولیت ان کی حکومت کی منظوری سے مشروط ہے۔ پی سی بی نے چند روز قبل تمام شریک ممالک کو ڈرافٹ شیڈول جاری کرنے کے بعد آئی سی سی کو خط لکھا تھا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ وہ یکطرفہ طور پر فکسچر لسٹ کی منظوری نہیں دے سکتے اور فیصلہ بالآخر ان کی حکومت سے ہی آنا پڑے گا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا، “”کرکٹ کے حوالے سے پاکستان کا موقف ہے کہ سیاست کو کھیلوں کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے۔ بھارت کی پاکستان میں کرکٹ نہ کھیلنے کی پالیسی مایوس کن ہے۔ ہم ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق تمام پہلوں کا مشاہدہ اور جائزہ لے رہے ہیں جس میں کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی سیکیورٹی کی صورتحال بھی شامل ہے۔ ہم مناسب وقت پر پی سی بی کو اپنے خیالات پیش کریں گے۔

مزید پڑھیے  انٹرنیشنل فٹبال میچوں میں میکسیکو،ایران اور اردن کی کامیابیاں
Back to top button