بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما ہردیپ سنگھ نیجر کینیڈا میں قتل

سکھوں کے لیے علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے والی خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما ہردیپ سنگھ نیجر کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہردیپ سنگھ نیجر کی لاش گورو نانک سکھ گوردوارہ ٹیمپل کی پارکنگ سے ملی، انہیں گولی مار کر قتل کیا گیا، سکھ تنظیموں نے بھی ہردیپ سنگھ نیجر کے قتل کی تصدیق کر دی ہے۔ہردیپ سنگھ نیجر گورو نانک سکھ گوردوارہ ٹیمپل کے سربراہ تھے اور مقتول سکھ رہنما بھارت کو مطلوب تھے۔

مزید پڑھیے  دریائے راوی، چناب اور جہلم میں سیلاب کا خطرہ
Back to top button