بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ پر وفاقی پولیس کا ایکشن جاری، رواں سال 5300 سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھتے ہوئے رواں سال میں گرینڈ آپریشن کے دوران 5300سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آبادپولیس کا غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی زیر نگرانی غیر قانونی اورڈبل پارکنگ کے خلاف جاری اس خصوصی مہم کیلئے اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں پر مشتمل اضافی نفری کے ساتھ اسپیشل اسکواڈ بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔جو کہ مختلف اوقات میں بڑی شاہراہوںاورمراکز میں گرینڈ آپریشنز میں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لا رہے ہیں۔رواں سال گرینڈ آپریشنز کے دوران غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے5300سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے اور متعدد گاڑیوں کو مزید قانونی کاروائی کے لئے مختلف تھانہ جات میں منتقل کیا گیا۔آپریشن کے دوران کار شو رومز کے باہر کھڑی کی گئی گاڑیوں کو فوک لفٹرزکی مدد سے مقرر کردہ پارکنگ ایریا میں منتقل کیا گیا اور شورومزمالکان کو تنبیہ کی گئی کہ وہ فٹ پاتھ اور روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیں گی۔چیف ٹریفک آفیسراسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویرنے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لئے بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے اور اسلام آباد کو حادثات سے محفوظ ترین شہر بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیے  پی ٹی آئی کی پوری سیاست سہولت کاروں کے گرد گھومتی ہے، مریم نواز
Back to top button