بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی میئر و ڈپٹی میئر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئرز اور ڈپٹی میئرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، 19 جون کو حلف برداری تقریب ہو گی۔الیکشن کمیشن نے کراچی سمیت سندھ کے تمام بلدیاتی حلقوں کے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔نو منتخب میئرز، ڈپٹی میئرز، چیئرمین، وائس چیئرمین 19 جون کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، میئر کراچی کی حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ سول و سیاسی شخصیات شریک ہوں گی۔

مزید پڑھیے  پی آئی اے کی 31 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ
Back to top button