بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

علیم خان کے گھر عشائیہ، پی ٹی آئی کے کون سے سابق رہنما شریک ہوئے؟

پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نئی جماعت قائم ہوگئی اور استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔عبدالعلیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ملک بھر سے سو کے قریب رہنماؤں نے شرکت کی۔

سندھ سے عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، کے پی کے سے اجمل وزیر عشائیے میں شریک ہوئے۔پنجاب سے مراد راس، فیاض چوہان، فردوس عاشق اعوان، نعمان لنگرٹیال اور نوریز شکور شریک ہوئے۔

ترین گروپ ذرائع کے مطابق علیم خان کے گھر عشائیے میں فواد چوہدری اور سابق سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عامر کیانی بھی شریک ہوئے۔ملتان سے سابق ایم پی ایز ظہیرالدین علیزئی، جاوید انصاری، طارق عبداللہ اور دیگر نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔

مزید پڑھیے  فائرنگ واقعہ انتہائی قابل مذمت، عمران خان اور زخمی کی صحت کیلئے دعا گو ہیں، آئی ایس پی آر
Back to top button