بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

برطانیہ میں سبزیوں کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

برطانیہ میں پیاز،گاجر اور آلوکی قیمتیں 40 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک سبزیوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سال کے آغاز سے اب تک آلو کی قیمتوں میں 60 اور گاجر کی قیمتوں میں 37.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

برطانیہ میں موسم کی خرابی کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی ہے ، گزشتہ 12 ماہ کے دوران زیتون کے تیل کی قیمت میں46.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ  چینی کی قیمت  46.4 فیصد بڑھی۔برطانوی ادارہ شماریات کے مطابق 12 ماہ کے دوران انڈوں کی قیمتوں میں 37 فیصد جبکہ آٹے کی قیمت 30 فیصداضافہ ہوا۔

مزید پڑھیے  چینی کی بڑھتی قیمتیں،وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی کا حکم
Back to top button