بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تیز ہواوٴں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بنیادی طور پر گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

تاہم خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور ستائیس، کراچی تیس، پشاور بائیس، کوئٹہ اکیس، گلگت چودہ، مری سترہ اور مظفر آباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے محکمہ موسمیات کی موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، اننت ناگ، شوپیاں، بارہمولہ، لیہہ اور پلوامہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ بارش اور آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، بارہمولہ اور اننت ناگ بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، لیہہ چار، شوپیاں اور پلوامہ گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  منگل سے جمعرات تک بارشوں کی پیش گوئی، ایڈوائزری جاری
Back to top button